لاہور(میاں عبدالرحمان کلیار)انجمن ارائیاں ضلع لاھور کی طرف سے جمعرات شام 07:00 بجے لاھور شاھی قلعہ ریسٹورنٹ میں ایک خوبصورت اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کاایجنڈا انجمن آرائیاں لاہور کا آئندہ لائحہ عمل کا تعین تھا، شرکار نے انجمن ارائیاں لاھور کی آئندہ کی کار کردگی اور ضلع لاھور میں ممبر سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اور اس سلسلے میں شرکاء کو ذمہ داری دی گی ۔ انجمن ارائیاں ضلع لاھور حافظ محمد شعیب سنیئر نائب صدر ۔ خالد اشفاق مہر جنرل سیکرٹری ۔ مہر محمد بوٹا فنانس سیکرٹری اور میاں لیاقت علی رابطہ سیکرٹری نے شرکت کی اس کے علاوہ میاں عابد سلطان ۔مہر نصیر احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
0 تبصرے