Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

طلباء کو ڈنکی مافیاء بچانے کے لئے او ای سی کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ شاہد میر ایڈووکیٹ

طلباء کو بین الاقوامی معیار کی رہنمائی اور قانونی طریقے سے داخلے کی ضمانت دیتے ہیں، ایم عابد ایڈووکیٹ، مزمل حیدر 

سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے )اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی   سیالکوٹ  کی  افتتاحی تقریب کاانعقاد ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شاہد میر ایڈووکیٹ اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن   سیالکوٹ عرفان اللہ وڑائچ  نے ربن کاٹ کرادارے کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس سے قبل اوورسیز ایجوکشن کنسلٹنسی سیالکوٹ کے سربراہ معروف ماہر تعلیم ایم عابد ایڈووکیٹ اور ماہر تعلیم انٹرنیشنل ایجوکیشن کنسلٹنٹ مزمل حیدر  نے مہمانوں او ر شرکاء کا بھرپور استقبال کیا ہار اور گلدستے پیش کئیے ، تقریب میں سیالکوٹ بار کے سیکرٹری چوہدری افضال اسلم ایڈووکیٹ ، ماہر قانون ملک ساجد اعوان ایڈووکیٹ ، پروفیسر اشفاق نیاز  موئف تاریخ سیالکوٹ، ملک حسن رزاق سی ای او آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ ، نوید عطاری ، اظہر عطاری ،پاکستان لیٹریری سوسائٹی کے وفد سے پروفیسر ارشد ، احسن علی احسن ،ملک قاسم اعوان ایڈووکیٹ پروفیسر باقر ڈار ، پروفیسر داکٹر کامران صوفی ، پروفیسر وقار امین کی سربراہ ی میں مرے کالج کا وفد    ،ڈاکٹر حافظ حامد رضا ، ڈاکٹر عبدالرشید ، سر عمر اور حاجی اشرف کے علاوہ   اہل علاقہ اور طلباء کے سرپرستوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، اس موقع پر ایم عابد ایڈووکیٹ اور مزمل حیدر نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا ، ،انہوں کہا ادارے کے قیام کا مقصد خالصتاً طلباء کو انکے مستقبل کے لئے بین الاقوامی معیاری کی رہنمائی فراہم کرنا ہے ، ایم عابد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد غیر متعلقہ عوامل اور لالچی ایجنٹوں سے طلباء اور ان کے والدین کی جان چھڑانا ہے ، مزمل حیدر نے اس موقع پر بتایا ہم ایجنٹ نہیں بلکہ طلباء کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنےکے لئے رہنمائی فراہم کرنے والا ایک پروفیشنل ادراہ سیالکوٹ میں لائے ہیں ، جس کے پلیٹ فارم سے نا صرف طلباء اور ان کے سرپرستوں کو انکے تعلیمی کئیرئر کے لئے ماہرانہ رہنمائی دی جائے گی بلکہ ان کے تمام پراسسز کو قانونی طور پر مکمل کیا جائے گا ، اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ  بار عرفان اللہ وڑائچ ایڈوکیٹ اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شاہد میر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادرے کی سیالکوٹ آمد سے سیالکوٹ کے طلباء ڈنکی مافیاء اور ان پروفیشنل ایجنٹ مافیاء کی ہاتھوں سے بچ کر لیگل پراسس کے ذریعے اپنے مستقبل کو اجاگر کرسکیں گے، تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حافظ حامد رضا نے دعا خیر فرمائی ،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے