Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ۔، ایک ڈاکٹر معطل تین کو شو کاذ جاری



سیالکوٹ(مریم نجیب سے ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات پر چار ڈاکٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وہ صبح آٹھ بجے ہسپتال پہنچیں اور ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل وارڈز،  ایمرجنسی، پیڈز اور گائنی وارڈز کا معائنہ کیا اور انہوں نے ادویات کے سٹاک اور بلڈ کلیکشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات کی بابت پوچھا اور انکی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ ڈیوٹی سے کوتاہی کسی صورت برداشت نہ ہو گی اور تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری ہے کہ وہ بروقت ڈیوٹی پر پہنچیں کیونکہ مریض انکے منتظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے ہسپتال میں دستیاب ادویات کی لسٹ اور ڈیوٹی روسٹر نمایاں جبکہ آویزاں کئے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے