سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، مہم کے پہلے تین روز کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 38 ہزار 846 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جاچکے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 24 اور 25 اپریل کے دوران ضلع سیالکوٹ کے 50 ہزار 434 رجسٹرڈ بچوں کو کور کیا جائے جائے گا۔ انہوں نے پولیو ریویو کمیٹی کے اجلاس کے دوران چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ مسنگ بچوں کو ہر صورت ٹریس کرکے ان کی ویکسی نیشن کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے 100 فیصد نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی جس کا مقصد پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا ہے اور اس موذی مرض کو خاتمہ ہے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے جاری قومی انسداد پولیو مہم کی پراگرس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ یاد رہے اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 95 ہزار 877 بچوں کو پولیو کی حفاظتی ڈوز دی جائے گی۔
0 تبصرے