Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت پی ڈی پی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل کی ہدایت


 

سیالکوٹ (2 نومبر 2026): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی زیر صدارت پی ڈی پی منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال، تکمیل کے مراحل اور عملی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہر منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کاموں کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر منصوبے کی پیش رفت تصویری شواہد کے ساتھ مرتب کرکے پیش کی جائے جبکہ منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لئے موقع پر جا کر کاموں کا معائنہ اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں عملی نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی حقیقی صورتحال کا تعین کیا جائے اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ریکارڈ، منصوبوں کی تفصیلات، پیش رفت رپورٹس اور ضروری تجاویز مکمل تیاری کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے