Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

صارفین کے حقوق کا تحفظ اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

 


سیالکوٹ 2 نومبر 2026: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں سرمد حسین نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صارفین کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات سے استفادہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ کے کانفرنس روم میں ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ممبران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005، صارفین کے قانونی حقوق، اشیائے ضروریہ کی خریداری کے دوران پیش آنے والی شکایات اور ان کے قانونی ازالے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت سے آگاہ کرنے اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں سرمد حسین نے کہا کہ صارفین کو اپنے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکمے مؤثر کردار ادا کریں اور کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے استعمال کے حوالے سے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے، تاکہ شہری غیر ضروری دفتری چکروں کے بغیر اپنی شکایات متعلقہ فورم تک پہنچا سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ممبران باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنائیں اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شکایات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں فعال انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے درمیان مؤثر تعاون اور عوامی آگاہی ناگزیر ہے۔ حکومت پنجاب کے صارف دوست اقدامات کے ثمرات عام شہری تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے