سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق سے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں، سماجی ترقی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اشتراکِ عمل کے ذریعے بروئے کار لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داریوں، گورننس اور سیالکوٹ کی ترقی میں نوجوانوں کے مؤثر کردار پر گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے نوجوانوں کو معاشرے کی مثبت تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔



0 تبصرے