Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

ڈسکہ چوک پسرور میں 20 فٹ بلند کلاک ٹاور کی تنصیب کا آغاز، ایک ہفتے میں تکمیل متوقع


 

سیالکوٹ (2 نومبر 2026): ڈسکہ چوک پسرور میں نجی شعبہ کے تعاون سے 20 فٹ بلند کلاک ٹاور کی تنصیب کا کام جاری ہے جسے ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایات پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع کی خوبصورتی اور شہری مقامات کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس منصوبے کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شفقت کر رہی ہیں۔ کلاک ٹاور کی تنصیب سے ڈسکہ چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور شہر کے مرکزی مقام کو ایک منفرد اور دلکش منظر فراہم ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایات کے مطابق شہر کی خوبصورتی، عوامی مقامات کی بہتری اور شہری ماحول کو مزید دلکش بنانے کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے اقدامات جاری ہیں۔ ایسے منصوبے شہریوں کی سہولت، شہر کے مثبت تشخص اور خوبصورت ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے