سیالکوٹ کے پتلو کیس میں تقریب کا اجازت نامہ سامنے آگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق انتظامیہ نے محفلِ سماع کے انعقاد کی اجازت عشا کی نماز کے بعد دی تھی اور منتظمین کو سیکیورٹی، نظم و ضبط اور شرکا کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
اجازت نامے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور تقریب کی ویڈیو ریکارڈنگ لازمی قرار دی گئی تھی، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی پر اجازت منسوخ کرنے اور قانونی کارروائی کی واضح تنبیہ بھی درج تھی۔ دستاویز میں انعامات کی قرعہ اندازی کا کوئی ذکر موجود نہیں۔
ادھر ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے سہ پہر 4 بجے خلاف ورزیوں کی اطلاعات ملنے پر اجازت نامہ تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی منسوخ کر دیا تھا۔ اسی دوران پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔



0 تبصرے