وفاقی حکومت نے ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دیں۔ آج سے پیٹرول 5.45 روپے کمی کے ساتھ 369.06 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.68 روپے کمی کے ساتھ 391.52 روپے فی لیٹر ملے گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخ آج سے نافذ ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے پیر کو پیٹرول 3.40 روپے کمی کے ساتھ 374.51 اور ڈیزل 7.76 روپے کمی کے ساتھ 395.20 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اوگرا کے روزانہ قیمتوں کے نظام کے تحت اب ہر کام کے دن کی رات 12 بجے نئی قیمت نافذ ہوتی ہے۔ البتہ پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر بدستور برقرار ہے، اس لیے عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ صارفین تک نہیں پہنچتا۔



0 تبصرے