پاکستان نے اپنے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میزائل 'فاز' کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ نے یہ تجربہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے سے کیا۔
بیان کے مطابق میزائل جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کا مشاہدہ مسلح افواج کے سینئر افسروں، سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔
'فاز' نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن کے ایئر ویپنز کمپلیکس نے تیار کیا ہے۔ اس تجربے کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو فضا سے فضا میزائل مقامی طور پر تیار کرتے ہیں۔ میزائل کی رینج اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔



0 تبصرے