Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

پتلو کو 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی — اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روک دیا

سیالکوٹ کے ڈسکہ روڈ پر مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے کیس میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر انصار جٹ عرف پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے اور متعلقہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ اس دوران انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں پیشی کے دوران پتلو وہیل چیئر پر اپنے وکیل قاسم نواز کے ہمراہ عدالت آئے۔ وکیل کے مطابق تقریب متعلقہ حکام سے اجازت نامہ حاصل کر کے منعقد کی گئی تھی اور ہجوم کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔

یاد رہے کہ یہ ریلیف عارضی نوعیت کا ہے اور اسے بریت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فراز اسٹیڈیم میں انعامات کی قرعہ اندازی کے اعلانات پر جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ سے دو افراد جاں بحق اور 17 سے 18 زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد موٹرا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے