Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کر دیا


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز اسلام آباد کے علاقے کوری میں دانش اسکول کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کسی ذہین بچے کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے لاکھوں ذہین اور محنتی بچے صرف اس لیے آگے نہیں بڑھ پاتے کہ ان کے والدین کے پاس معیاری تعلیم کے وسائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکولوں کا قیام مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے ویژن کا حصہ ہے تاکہ غریب خاندانوں کے بچے بھی ملک کے بہترین اداروں جیسی تعلیم حاصل کر سکیں۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ 30 ایکڑ پر محیط اس اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ تعلیمی بلاکس ہیں، ہر بلاک میں 24 کلاس رومز، آئی ٹی، سائنس اور روبوٹکس لیبز، ای لائبریری اور آرٹ روم موجود ہے۔ 360 ذہین طلبہ کو سو فیصد میرٹ پر چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں داخلہ دیا گیا ہے جبکہ 38 اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔


وزیراعظم نے بتایا کہ دانش اسکولوں کے نیٹ ورک میں 40 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور 28 اسکول زیر تعمیر ہیں جن میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے