سیالکوٹ کے علاقے رنگپورہ میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی بہن پر مبینہ تشدد کیا۔ واقعہ تھانہ رنگپورہ کے قریب احمد سٹریٹ فلٹر والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص نے اپنی بہن کو الیکٹرک سکوٹر سے ٹکر مار کر گرایا اور اسے زدوکوب کیا۔ اس دوران وہاں موجود راہ گیروں اور اہل محلہ نے مداخلت کر کے خاتون کو بچایا۔
بتایا گیا ہے کہ خاتون کا تعلق محلہ لال پورہ کی نوری مسجد والی گلی سے ہے جبکہ اس کا بھائی رنگپورہ پل کے قریب کا رہائشی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 5 اکتوبر کی صبح تقریباً 9 بجکر 57 منٹ کی ہے۔ پولیس کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔




0 تبصرے