لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا اور یہ 31 مارچ 2027 تک نافذ رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکول سوموار تا جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8:45 سے دوپہر 12:30 بجے تک تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ سوموار تا جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:15 تک اور جمعہ کو صبح 8:45 سے دوپہر 12:30 تک ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ سوموار تا جمعرات دوپہر 1:30 سے شام 4:30 تک جبکہ جمعہ کو دوپہر 2:00 سے شام 4:30 تک جاری رہے گی۔
محکمہ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ لڑکیوں کے سکولوں کے اوقات میں مقامی ضرورت کے مطابق 15 منٹ کی تبدیلی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔





0 تبصرے