Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

اسحاق ڈار کا دورہ تاجکستان — تاجک وزیراعظم سے ملاقات


 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے، جہاں وہ 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔


اسحاق ڈار نے تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطے، دفاع اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی سلامتی پر بھی بات چیت ہوئی، اور ڈار نے قدرتی آفات کے انتظام کے شعبے میں پاکستان کے تجربے سے تاجکستان کو فائدہ پہنچانے کی پیشکش کی۔


اسحاق ڈار تاجک وزیراعظم کی دعوت پر دوشنبے آئے ہیں۔ دورے کے دوران وہ تاجک صدر اور اجلاس میں شریک رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت کر رہا ہے اور آئندہ سال یہ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے