وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5.16 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.69 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہو گا۔
نئے نرخوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 381.14 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389.27 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پٹرول 386.30 اور ڈیزل 396.96 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری سے لاگو نئے نظام کے تحت اوگرا اب بین الاقوامی منڈی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔ اس سے قبل قیمتیں پہلے پندرہ روزہ اور پھر ہفتہ وار بنیاد پر نظرثانی کی جاتی تھیں۔



0 تبصرے