لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے وابستہ 8 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دو دستی بم، تین ڈیٹونیٹر، بیس فٹ فیوز وائر اور کالعدم تنظیموں کا لٹریچر برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مزید تین گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ گرفتاریاں گوجرانوالہ، بہاولپور، چنیوٹ، راولپنڈی، بھکر اور سرگودھا کے اضلاع میں کی گئیں اور سات مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اسی ہفتے صوبے بھر میں 1,484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 77 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 50,865 افراد کی جانچ کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے مشن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



0 تبصرے