Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشت گرد ہلاک، 490 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد

 

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے پنجپائی علاقے میں دہشت گرد ٹریفک روکنے کے لیے ناکہ لگانے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ نوشکی میں ایک ٹھکانے پر چھاپے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد ہوا۔ خضدار میں ایک اور ٹھکانے پر کارروائی میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوا اور 490 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق متعلقہ علاقوں میں مزید کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے