پاکستان کی اننگز میں سلمان آغا نمایاں رہے، جنہوں نے 90 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ بابر اعظم نے 45 اور حسن نواز نے 37 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے عیشان ملنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کی نمایاں بات 19 سالہ وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ کا ون ڈے ڈیبیو رہا، جنہوں نے ڈیبیو پر 39 رنز کی جاندار اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فاسٹ بولنگ تینوں کی ایک ساتھ واپسی بھی قابل ذکر رہی، جبکہ شاداب خان اور صوفیان مقیم بیماری کی وجہ سے میچ سے باہر رہے۔
سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ پہلے تین میچ راولپنڈی میں ہوں گے اور اس کے بعد مقابلے لاہور منتقل ہو جائیں گے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔



0 تبصرے