سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ اور پسرور کی پریس ریلیز کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف فیڈرز کی بجلی مرحلہ وار بند رکھی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق متعلقہ علاقوں کے فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق 17، 24 اور 31 اکتوبر کو مانگیاں، انڈسٹریل، خان خاصہ، سپورٹس کمپلیکس، بڈھا ڈولا، چھل، یو ای ٹی ناروال، پیجوالی، کلاس گورائیہ، سول لائین، ڈسٹرکٹ جیل، چندوال، جینم، جسر، مسلمانیاں، غوثیہ اور ناروال فیڈرز؛ 18 اور 28 اکتوبر کو سدوال، گیگیاں، فخرالدین، درمان، ظفروال، جبال، نونار، دھمتھل، سنگیال، سنکھترا، رحمیاں آباد، جموں گیٹ، فروز پور، بگھارے، تھرو منڈی اور کنگرا فیڈرز؛ 19 اکتوبر کو کلووال، سراح، بجوات، برج اور کالونی فیڈرز؛ 19 اور 27 اکتوبر کو ڈاؤن سٹریم فیڈر؛ 19 اور 26 اکتوبر کو وڈالا، اکبر، دھرووالی، ماچیکے اور مرحانا فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔
اسی طرح 20 اور 27 اکتوبر کو اسٹیڈیم روڈ، سمبڑیال روڈ، کالج روڈ، گلشن کالونی، ماڈل ٹاؤن، دھیدووالی، غنی پورہ، مالومہے، سوہاوہ، حاجی پورہ، یونس سرجیکل، جمیل سٹیل اور رفیق سرجیکل سٹیل فیڈرز؛ 20 اور 27 اکتوبر کو بریگیڈئیر حامد نواز، پسرور سٹی اور چونڈہ فیڈرز؛ 22 اور 29 اکتوبر کو سرکلر روڈ، گرین وڈ سٹریٹ، ریلوے روڈ، چاند چوک انڈسٹریل ون، رویل گڑھا، کھوکھر ٹاؤن، جناح ٹاؤن اور فتح گڑھ فیڈرز؛ 24 اور 31 اکتوبر کو کوٹ دینہ، ای پی زیڈ تھڑی، رندیھر بھاگریاں، ترنگوتک، ائیرپورٹ، دھانوالی، ماجرا، سمبڑیال منڈی، دارالاسلام، بدوکے، ڈھلم اور ملکھانوالا فیڈرز جبکہ 26 اکتوبر کو ستراہ، موہن پور اور بھاگی والی فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہے گی۔



0 تبصرے