نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ رابطوں میں علاقائی صورتحال اور غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری وزیر خارجہ سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے غزہ کی انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ترک وزیر خارجہ سے رابطے میں عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔




0 تبصرے