Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

پشاور: نجی سکول کی چھت گرنے سے 34 طلبہ اور ایک خاتون استاد جاں بحق، مالک گرفتار


 

پشاور کے گنجان آباد علاقے دیر کالونی میں جمعرات کی صبح ایک نجی تین منزلہ سکول کی اوپری منزل کی چھت کلاسوں کے دوران گر گئی، جس سے نیچے کی کلاسیں بھی منہدم ہوگئیں اور طلبہ و اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ ہسپتال اور پولیس حکام کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 34 طلبہ اور ایک خاتون استاد جاں بحق ہوئے جبکہ 20 سے زائد بچے زخمی ہیں۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بیشتر بچوں کی عمریں 13 سال یا اس سے کم ہیں۔

واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے تلے کوئی شخص نہیں رہا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے کل تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کمزور بنیادوں پر تعمیر کی گئی تھی اور اوپری حصے پر اضافی تعمیرات نے چھت کو وزن تلے دبا دیا۔ وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جاں بحق بچوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے