ہیڈمرالہ(جمشید بٹ سے )سیالکوٹ کے نواحی علاقے مراکیوال میں مقامی صحافی کو اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے سے باز رکھنے کے لئے دفتر پر فائرنگ کی گئی ، تفصلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ مراکیوال میں رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے سنونیوزکے بنددفتراورمیڈیکل سٹورپرفائرنگ کردی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاتاہم عمرشہزادبٹ دفترمیں موجودنہ ہونے سے فائرنگ مخفوظ رہے،فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ نے حاصل کرلی۔چوکیدار کی کال پر عمر شہزاد بٹ فوراً موقع پر پہنچے اور 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں نے موقع پرپہنچ کرپسٹل کی گولیوں کے چارخول بھی برآمدکرلئے۔نمائندہ سنونیوزکے مطابق انہیں فرائض کی ادائگی سے روکنے کے لئے تھریٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جس میں نامعلوم ملزمان ناکام رہیں گے۔علاقہ میں صحافیوں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم انصاف پریس کلب ہیڈمرالہ کے صحافیوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر ملزمان کی جلدگرفتاری کامطالبہ کیاہے ۔
0 تبصرے