Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈپٹٰی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ ،تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا سرپرائز دورہ



 ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ:بینرز اور سٹریمرز فوری ہٹانے کی ہدایت ، گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا جائے، نئے پودے لگائے جائیں اور تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالیرینس رکھی جائے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر کے اے سی سمبڑیال اور سی او ضلع کونسل کو احکامات*تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا بھی دورہ


سیالکوٹ(ملک رحمان سے   ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے تحصیل سمبڑیال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے، سڑکوں کے اطراف سے غیر ضروری بینرز اور سٹریمرز کو ہٹانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال اور سی او ضلع کونسل فیصل شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ عملے کو متحرک کیا جائے، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے، اور  سڑکوں کے دونوں اطراف سمیت گلیوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین بیلٹس کی خوبصورتی اولین ترجیح ہے، اور جہاں کہیں پودے خشک ہو چکے ہیں، وہاں فوری طور پر نئے پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن صوبہ بھر میں جاری ہے اور زیرو ٹالیرینس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے ایکسین ہائی ویز کو بھی ہدایت کی کہ سڑکوں کے شولڈرز کو پختہ کیا جائے تاکہ ان کی عمر میں اضافہ ہو اور ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی، زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی ایمرجنسی اور طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی بابت استفسار کیا۔

۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے