سیالکوٹ(ھانیہ مریم سے)سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کے تعلیمی اداروں میں خاتون کے ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ہیروئن فروخت کرنے والی خاتون کومل جمیل کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق 28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن شہر سے باہر سپلائی کے لئے لے جارہی تھی مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹبل نجف ریاض کے ذریعے جامہ تلاشی کے دوران مبینہ ملزمہ کے پاس موجود تھیلہ نما شاپر سے 9 پیکٹ ہیروین برآمد کی گئی جوکہ کل 9کلو گرام ھے ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن مختلف تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جاتی تھی ملزمہ کے خلاف ایف ائی آر درج کرکے ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا ۔ایس ایچ او کینٹ میاں شہباز کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ گروہ میں شامل مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
0 تبصرے