Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بدانتظامی، سپرنٹنڈنٹ معطل، نئے سپرٹنڈنٹ تعینات


سیالکوٹ (شمس ڈار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی جیل سیالکوٹ کے سپرنٹنڈنٹ ملک بابر علی (گریڈ 17) کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا فیصلہ پنجاب ایمپلائز ایفی شینسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی (PEEDA) ایکٹ 2006 کی شق 6 کے تحت کیا گیا ہے۔ مذکورہ افسر پر نااہلی، غفلت اور بدعنوانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ معطلی کی مدت 90 روز ہوگی اور اس دوران بابر علی کو انسپکٹریٹ آف پریزنز پنجاب، لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی محکمہ نے مرکزی جیل ساہیوال کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول خالد (گریڈ 17) کو فوری طور پر ضلعی جیل سیالکوٹ کا نیا سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات میں بدانتظامی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور مزید افسران کے خلاف بھی تحقیقات متوقع ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے