Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

جے یو آئی کے دھرنے ختم، سڑکیں کھل گئیں — پولیس نے فضل الرحمان کی گرفتاری کی تردید کر دی


جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جمعے کو ملک گیر سڑکوں کی بندش اور دھرنے ختم کر دیے، جس کے بعد اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک بحال ہو گئی۔ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کارکنوں نے دھرنے ختم کر کے جمعے کی نماز کے بعد مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔


لاہور پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یا نظر بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے قافلے سمیت لاہور میں اپنی رہائش گاہ واپس پہنچ گئے ہیں اور نہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے نہ نظر بند۔ پارٹی ترجمان کا دعویٰ تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے تصادم سے بچنے کے لیے خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔


مرکزی قیادت نے دیگر اضلاع میں جمعے کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہروں کی ہدایت کی ہے۔ سرگودھا میں مولانا فضل الرحمان سمیت نو رہنماؤں کے داخلے پر تیس دن کی پابندی برقرار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے