Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی، اسلام آباد میں سہ فریقی اجلاس جاری


ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ توثیق مکمل کر دی ہے۔ ترکیہ کے سرکاری گزٹ کے مطابق جمعے کو توثیق کا فیصلہ شائع ہوا، جس کے بعد ترکیہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہو گیا۔


ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اس ماہ کے آغاز میں معاہدے کی منظوری دی تھی۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ یہ معاہدہ اگست میں مکہ مکرمہ میں دستخط ہوا تھا۔


دریں اثنا اسلام آباد میں معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس جاری ہے، جس میں یمن کی صورتحال اور سعودی عرب پر حملے اہم نکات ہیں۔ اجلاس کا مقصد معاہدے کے عملی طریقہ کار کو حتمی شکل دینا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے