ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں چھ بچے، دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات ٹوبہ ٹیک سنگھ–رجانہ روڈ پر چک 268 کے قریب پیش آیا۔
حکام کے مطابق خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ ان کی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔



0 تبصرے