Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

پسرور: میہتاب پور ہنجلی میں 13 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قبضے سے واگزار، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی


پسرور: اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کی سربراہی میں تحصیلدار پسرور اور محکمہ مال کی ٹیم نے موضع میہتاب پور ہنجلی میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کروا کر دوبارہ سرکار کے نام بحال کر دی۔





 




آپریشن میں گرداور، متعلقہ پٹواری، ریونیو ٹیم، پیرا فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران سرکاری اراضی کا قبضہ واگزار کروا کر ریاست کے حق میں بحال کیا گیا۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری املاک کا تحفظ اور ناجائز تجاوزات و قبضوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے