محکمہ خوراک نے سیالکوٹ کی ناصر حبیب فلور مل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مل سیل کر دی اور اس کا لائسنس منسوخ کر دیا۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گوجرانوالہ ڈویژن علی عمران ساہی کی قیادت میں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق مل پر سرکاری گندم کے آٹے کی مبینہ بوگس سپلائی اور غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ محکمہ خوراک نے مل کا سرکاری گندم کوٹہ بھی ختم کر دیا اور سرکاری گندم کی ریکوری کا حکم جاری کیا ہے۔
حکام کے مطابق سرکاری آٹے کی فراہمی میں بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔



0 تبصرے