کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کو تین لاشیں اور چودہ زخمی نکالے گئے تھے، جبکہ گزشتہ دو روز میں مزید پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق اب بھی تقریباً دس افراد لاپتہ ہیں اور ملبے میں تلاش کا عمل تیسرے روز بھی جاری ہے، جو تمام افراد کی برآمدگی تک جاری رہے گا۔ عمارت بدھ کو گر گئی تھی، جس کے بعد سے امدادی ٹیمیں موقع پر کام کر رہی ہیں۔
حادثے کے بعد انتظامیہ نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے اور 143 زیر تعمیر عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی بھی جاری ہے۔



0 تبصرے