Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

سونا پھر مہنگا: فی تولہ 11 ہزار 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہو گیا


ملک میں سونے کی قیمت میں جمعے کو بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن کے سرکاری اعلان کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 11 ہزار 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہو گیا۔


دس گرام سونا 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہو گیا، جبکہ چاندی فی تولہ 277 روپے بڑھ کر 4 ہزار 906 روپے اور دس گرام چاندی 238 روپے اضافے سے 4 ہزار 206 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز سرکاری ریٹ 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے تھا۔


عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بڑھی اور فی اونس سونا 115 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 676 ڈالر ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے