سیالکوٹ: پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ کے وفد کی گروپ کے صدر، دی فیڈرل نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر سلمان بٹ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ وفد میں نویدِ پاکستان کے ڈپٹی بیورو چیف چوہدری محمد سہیل، آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے سی ای او ملک حسن رزاق، عامر جٹ اور ملک ساجد صغیر شامل تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے اختتام پر شرکا نے گروپ فوٹو بنوایا۔
ملاقات میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ کی ترقی اور اسے مزید فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں شعبوں میں پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
گروپ میں نئے ممبران کی شمولیت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اہل اور باصلاحیت صحافیوں کو گروپ میں شامل کر کے اس کی استعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں مرحوم چیئرمین جاوید ہیپی بٹ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ شرکا نے ان کی میڈیا کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا گروپ کی نئی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ شرکا نے باڈی کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ گروپ کی قیادت مضبوط اور نمائندہ ہو۔
آخر میں شرکا نے میڈیا گروپ کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



0 تبصرے