سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں ڈسکہ کے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو (انصار جٹ) نے کہا ہے کہ فراز اسپورٹس اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے واقعے کے وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کی کہ حادثے کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کی کمر میں چوٹ لگی ہے جس کے باعث وہ چل نہیں سکتے، اور صحت بہتر ہوتے ہی وہ پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 9 ملزم نامزد اور 45 نامعلوم ہیں، جن میں سے 6 کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس نے قرعہ اندازی کے لیے رکھی گئی گاڑی اور 50 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے رکھی ہیں۔



0 تبصرے