Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

جعلی دوا پکڑنے والی ’محفوظ دوا‘ ایپ لانچ — بار کوڈ اسکین کر کے اصل دوا پہچانیں

 


وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں ’محفوظ دوا‘ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری دوا کے پیکٹ پر چھپا بار کوڈ اسکین کر کے معلوم کر سکیں گے کہ دوا اصل ہے یا جعلی، اس کی سرکاری قیمت کیا ہے اور اس کی میعاد کب ختم ہوگی۔


تقریب میں بتایا گیا کہ ایپ کے نظام میں 92 ہزار سے زائد ادویات کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے جس کے لیے 700 سے زائد دوا ساز کمپنیوں نے معلومات فراہم کی ہیں۔ دوا اصل ہونے پر موبائل اسکرین سبز اور مشکوک یا جعلی دوا پر سرخ ہو جائے گی۔ شہری ایپ کے ذریعے مشکوک دوا کی شکایت بھی درج کرا سکیں گے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب ہے۔


وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ نظام عوام کو جعلی اور غیر معیاری ادویات سے بچانے کی جانب بڑا قدم ہے۔ یاد رہے کہ 9 اکتوبر سے تیار ہونے والی ادویات پر منفرد بار کوڈ لگانا لازمی قرار دیا جا چکا ہے تاکہ ہر دوا کی شناخت ایک اسکین سے ہو سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے