Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

مولانا فضل الرحمان نہ گرفتار ہیں نہ نظر بند — سی سی پی او لاہور کا عدالت کو جواب، عدالت نے سی سی پی او کو طلب کر لیا

 


لاہور ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سی سی پی او لاہور کے تحریری جواب کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نہ گرفتار ہیں، نہ پولیس کو مطلوب ہیں اور نہ ہی انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔


جسٹس علی ضیا باجوہ نے جے یو آئی کے وکیل ابرار حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل فاروق لودھی نے عدالت کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز تعزیت کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے۔ عدالت نے پوچھا کہ اس کا ثبوت کیا ہے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس ان کی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔ اس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی طور پر طلب کر لیا اور مزید سماعت دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی۔


یاد رہے کہ 24 نومبر کو مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو بیان جاری کر کے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ریاستی اہلکاروں کے گھیرے میں ہیں اور لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء سے خطاب کے لیے نہیں نکل سکے۔ اس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا تھا کہ ان کی نظر بندی کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے