Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

کراچی عمارت حادثہ: ایس بی سی اے سربراہ ہٹا دیا گیا، 16 افسر معطل، مالک و بلڈر کی گرفتاری کا حکم

 


کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑی انتظامی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری بلدیات وسیم شمشاد کو دونوں عہدوں سے ہٹا دیا؛ وہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بھی تھے۔ ان کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ان کی معطلی و انکوائری کی سفارش بھی بھیجی گئی ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ کراچی زبیر شیخ کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 16 افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا گیا ہے، جبکہ عمارت کے آرکیٹیکٹ اور اسٹرکچرل انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ تعمیر منظور شدہ نقشے اور حفاظتی اصولوں کے مطابق تھی یا نہیں۔


یاد رہے کہ بدھ کو بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں 600 گز پر زیر تعمیر عمارت گر گئی تھی جس میں گراؤنڈ پلس پانچ منزلیں اور پینٹ ہاؤس شامل تھے۔ حادثے کے وقت موقع پر 20 سے زائد مزدور کام کر رہے تھے۔ اب تک تین افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ملبے میں مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے