Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

بلوچستان میں کارروائیاں: 12 دہشت گرد ہلاک — فوجی ترجمان کا بیان

 


فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے چار اضلاع میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں 20 سے 23 نومبر کے درمیان نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ اضلاع میں کی گئیں۔


بیان کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی ضلع میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 21 نومبر کو سبی ضلع میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں ٹھکانے تباہ کر کے مزید 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔


فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق ’فتنہ الہندوستان‘ سے تھا جسے بھارت کی حمایت یافتہ تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے