امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی، جن میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ابتدائی طور پر دو اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں ڈیموکریٹ روئے کوپر نے ریپبلکن مائیکل واٹلی کو اور ساؤتھ کیرولائنا میں اینی اینڈریوز نے صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار کو شکست دے کر دو سینیٹ نشستیں ڈیموکریٹس کے نام کر دیں۔ جارجیا میں سینیٹر جون آساف نے اپنی نشست برقرار رکھی، جبکہ فلوریڈا میں ریپبلکن ایشلے موڈی کامیاب رہیں۔
تاہم کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اس لیے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے کنٹرول کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ یہ انتخابات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور کے نصف کے موقع پر ان کے لیے بڑا سیاسی امتحان ہیں۔



0 تبصرے