سیالکوٹ کے ڈسکہ روڈ پر بھگوڑے کے واقعے کے مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ٹک ٹاکر انصار جٹ عرف پتلو کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ بھائی کا نام نامزد ملزمان میں شامل تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے اندراج کے 36 گھنٹے بعد بھی مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں اور انعامات کے لیے لائے گئے 50 موٹر سائیکل اور ایک لگژری گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فراز اسٹیڈیم میں مہندی کی تقریب کے دوران بھگوڑے میں دو افراد جاں بحق اور 17 سے 18 زخمی ہو گئے تھے۔ موٹرا تھانے میں 31 اکتوبر کو درج مقدمے میں انصار جٹ، ان کے بھائی، گراؤنڈ کے مالک، چھ منتظمین اور 40 سے 45 نامعلوم سیکورٹی گارڈز نامزد ہیں، جبکہ چھ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔



0 تبصرے