پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ نے ایڈرین ہیملٹن-مینس کو قومی ایئرلائن کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے 2 نومبر کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیملٹن-مینس کو ایوی ایشن کے شعبے میں 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ عمان کی سلم ایئر، قازقستان کی فلائی ارستان اور فلائی افریقا ڈاٹ کام کے سربراہ رہ چکے ہیں اور مشکل حالات میں ایئرلائنز کی بحالی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
وہ ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) عامر حیات کی جگہ لے رہے ہیں۔ پی آئی اے کے بورڈ نے سابق سربراہ کی خدمات کو سراہا ہے۔ یہ تقرری جون 2026 میں عارف حبیب کی قیادت والے کنسورشیم کے انتظام سنبھالنے کے بعد پہلی بڑی انتظامی تبدیلی ہے۔



0 تبصرے