آئی سی سی کے مطابق 2027 کے مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کے لیے تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ کے وانڈررز گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس کی گنجائش صرف 34 ہزار تماشائیوں کی ہے۔
ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی مجموعی درخواستیں 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہیں۔ ایک نومبر تک 193 ممالک کے 28 لاکھ مداحوں نے ٹکٹ بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی اسی گراؤنڈ میں 21 نومبر کو ہوگا، جس کے لیے تقریباً 79 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔
ورلڈ کپ 2027 اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر کی رات کو بند ہو رہا ہے، اور یہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر نہیں ہے۔



0 تبصرے