سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ رورل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور کینٹ بک سینٹر کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر کے سکولوں کے میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔
پروقار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، ڈی ایس پی طارق ندیم، سیکرٹری ایجوکیشن پروفیسر رشید احمد بھٹی (گوجرانوالہ بورڈ) اور صدر ایپسا سیالکوٹ محمد عابد ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
دیگر مہمانوں میں چیرمین ڈرپسا پروفیسر محمد منیر قادری، پروفیسر ملک وحید اعوان (وائس پرنسپل پنجاب کالج کوبے چک)، میاں عدنان (وائس صدر ایپسا)، محمد قربان گوندل (جنرل سیکرٹری ایپسا)، چوہدری یاسین اور چوہدری مدثر حسین شامل تھے۔ محترمہ نادیہ جعفری نے والدین اور اساتذہ کے لیے پراعتماد انداز میں تربیتی نشست کی۔
تقریب کے اختتام پر صدر ڈرپسا محمد اسحاق جعفری، جنرل سیکرٹری غلام جیلانی بھٹی اور فنانس سیکرٹری عید محمد سمیت ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔














0 تبصرے