اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری نے روس کے وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولتسیف سے ملاقات میں امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ معاہدہ اسلام آباد کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
صدر زرداری نے کہا کہ علاقائی تنازعات بات چیت اور سفارت کاری سے حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت اور خلیجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
روسی وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی جس میں منظم جرائم، دہشت گردی اور سائبر کرائم پر تبادلہ خیال ہوا۔




0 تبصرے