فرانس میں مہنگائی اور عوامی سہولتوں کے مطالبے پر ہفتے کو ایک بار پھر بڑے مظاہرے ہوئے جن میں سرکاری اعداد کے مطابق چار لاکھ دس ہزار اور منتظمین کے مطابق آٹھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ پیرس میں ایک لاکھ دس ہزار سے ڈھائی لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے۔
مظاہروں کے دوران پیرس، مارسیلز، ٹولوز اور دیگر شہروں میں جھڑپیں ہوئیں اور تیرہ سو سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ستر ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور دکانوں کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق اس بار دکانوں کو نقصان گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں محدود رہا، جب ستائیس سو سے زیادہ گرفتاریاں ہوئی تھیں اور سیکڑوں دکانیں لوٹی گئی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور اسکولوں کی حالت پر حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔



0 تبصرے