پاکستان نے میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دو گول کی برتری حاصل کر لی تھی، مگر ملائیشیا نے پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے ایک گول واپس کر دیا اور آخری کوارٹر میں مقابلہ برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں کوئی اور گول نہ ہو سکا۔
پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ملائیشیا نے اعصاب پر قابو رکھا اور چار تین سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ملائیشیا نے پندرہ سال بعد یہ ٹائٹل دوبارہ جیتا ہے، جبکہ پاکستان کی جونیئر ٹیم فائنل تک پہنچ کر بھی ٹرافی سے محروم رہ گئی۔



0 تبصرے