Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

سیالکوٹ ائیرپورٹ: کمشنر گوجرانوالہ کی آمد، صوبائی حکومت سے مضبوط روابط


 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کے ہمراہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین سیال ملک عبدالغفور نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔


دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال ایئر وائس مارشل (ر) تنویر اشرف بھٹی نے ائیرپورٹ کے آپریشنز، انتظامی ڈھانچے، جاری ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی رابطے و تجارت میں ائیرپورٹ کے کردار پر بریفنگ دی۔


چیئرمین سیال نے کہا کہ کمشنر کا دورہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور حکومت پنجاب کے درمیان مضبوط رابطے کا عکاس ہے۔ انہوں نے ائیرپورٹ کے روزمرہ امور میں کمشنر گوجرانوالہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہا اور متعلقہ اداروں سے رابطے مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے