Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

پنجاب بھر کے سکولوں میں روزانہ ٹیسٹ اور ماہانہ جائزہ لازمی قرار


 ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (EE) پنجاب لاہور نے مورخہ 12 اکتوبر 2026 کو تمام سی ای اوز (DEA) پنجاب کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔


محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے سرکلر نمبر DG (M&E)/MISC/2026 مورخہ 22 ستمبر 2026 کی روشنی میں یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


جاری کردہ ہدایات:


1۔ روزانہ کوئیک ٹیسٹ: پچھلے دن پڑھائے گئے اسباق پر مبنی 10 منٹ کا روزانہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

2۔ ماہانہ اسیسمنٹ: تمام طلباء کی تعلیمی کارکردگی جانچنے اور لرننگ گیپ ختم کرنے کے لیے ہر ماہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

3۔ کارکردگی رجسٹر: ہر طالب علم کی ماہانہ کارکردگی کا الگ ریکارڈ رجسٹر میں محفوظ کیا جائے گا اور اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔

4۔ مانیٹرنگ اور تصدیق: متعلقہ سی ای اوز سپروائزری سٹاف کے ذریعے ان اقدامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔

5۔ SBA مارکس کی ٹریکنگ: ہر طالب علم کے مضمون وار SBA مارکس اور ماہانہ ٹیسٹ کو ٹریک کیا جائے گا۔


اہم نوٹ: سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دورے کے دوران اسیسمنٹ رجسٹر کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز کو تعمیل رپورٹ (Compliance Report) محکمہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے